سعودی عرب کے علاقے قصیم میں آج کل کھجوروں کی پہلی فصل کی کٹائی کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 50 سے زیادہ اقسام سامنے آئی ہیں جو جلد مارکیٹوں میں دستیاب ہوں گی۔
ایس پی اے کے مطابق اس سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ قصیم ریجن کھجوروں کی کاشت اور انھیں مارکیٹوں تک پہنچانے کا ایک بڑا مرکز ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی کھجوروں کی برآمدات 1 ارب ریال سے زیادہ ہو گئیNode ID: 888461
-
الاحسا ریجن میں کھجور کی فصل تیار، کن اقسام کی زیادہ مانگ ہے؟Node ID: 891678
وزارتِ ماحولیات، آب اور زراعت نے بتایا کہ سعودی عرب میں کھجوروں کی کل پیداوار میں قصیم کا سالانہ حصہ تین لاکھ 90 ہزار ٹن ہے۔
یہاں کھجوروں کے 11 ملین درخت ہیں اور قصیم کی مشہور و مقبول کھجوروں میں سکری، برحی، سجی، عجوہ، خلاص، مبروم، صفاوی اور عنبری شامل ہیں۔
اتنی زیادہ مقدار میں کھجوروں کی پیداور مقامی غذائی تحفظ کا باعث بنتی ہے اور دنیا کے سو سے زیادہ ممالک کو قصیم کی کھجوریں بھیجی جاتی ہیں۔
کھجوروں کے کاشکار عبدالعزیز البریدیی نے وزارت کی جانب سے قصیم میں قائم برانچ سے ملنے والے تعاون کا شکریہ ادا کیا، خاص طور پر آبپاشی کے طریقوں اور فصلوں کو متاثر کرنے والے کیڑوں کے کنٹرول کے سلسلے میں دی جانے والی تعلیم کی تعریف کی۔

انھوں نے مارکیٹوں میں کھجور کی تجارت کی تیاری کے سلسلے میں دیے جانے والے مشوروں پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔
جوں جوں کھجور کی کاشت میں تیزی آر رہی ہے، بریدہ فیسٹول کی تیاریاں بھی زور پکڑ رہی ہیں۔
توقع ہے اس فیسٹیول کے نتیجےمیں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، غذایت کے بارے میں آگاہی بڑھے گی۔ کاشتکاروں اور خریداروں کے درمیان مارکیٹ سے متعلق راوبط مضبوط ہوں گے۔
یہ فیسٹول مملکت کے وژن 2030 سے ہم آہنگ ہے جس کے تحت زراعت کی پائیداری کو اور معیشت میں تنوع پیدا ہو رہا ہے۔