Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرد و غبار کے طوفانوں سے نمٹنے کے لیے پانچ سالہ منصوبہ

مملکت کے چھ علاقے گرد آلود غبار کے اہم مراکز ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے گرد وغبار کا کہنا ہے مملکت کے 6 علاقے الجافوہ، نفود الثویرات، ھضبہ حسمی، ربع الخالی، الحافہ طویق کا جنوب مغربی علاقہ اور ریڈ سی کے جنوبی ساحلی علاقے گرد آلود غبار کے اہم مراکز ہیں۔
سعودی عرب ماحولیاتی حوالے سے ریت و گردو غبار کے طوفانوں سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی پرعمل پیرا ہے۔
 مملکت نے عالمی سطح پرشروع کیے گئے اقدامات کے تحت گرد وغبار کے طوفانوں کے لیے پیشگی انتباہی نظام کو فروغ دینے اور بہتر بنانے کے لیے 5 سالہ منصوبہ مرتب کیا ہے جس کے لیے 10 ملین ڈالر کی خطیر رقم مختص کی گئی۔
یہ اقدام سعودی گرین انیشی ٹیو اور سرسبز مشرق وسطی جیسے ماحولیاتی منصوبوں کا حصہ ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گرد وغبار کے طوفان نہ صرف عمارتوں بلکہ بجلی و ٹیلی فون و توانائی کے آلات کو متاثر کرتے ہیں بلکہ سماجی، اقتصادی  اور ماحولیاتی ترقی کے لیے بڑی رکاوٹ ثابت  ہوتے ہیں۔
علاوہ ازیں سعودی گرین انیشیٹو کے تحت مملکت کے مختلف علاقوں میں 10 ملین درخت اگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت 74 ملین ہیکٹر رقبے کی بحالی کو ممکن بناتے ہوئے فضائی آلودگی کو کو ختم کرتے ہوئے ماحولیاتی توازن کو بحال کرنا ہے۔

 

شیئر: