Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں تلاوت قرآن کریم سمر پروگرام کے خصوصی حلقے

تیسری سعودی توسیع کے گیٹ نمبر 123 کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
ادارہ حرمین شریفین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور دیگر افراد کےلیے تلاوت قرآن کریم سمر پروگرام کے خصوصی حلقوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق تلاوت و تجوید کےلیے قائم کیے جانے والے خصوصی حلقے مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع کے گیٹ نمبر 123 کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔
سمر پروگرام میں شرکت کرنے والوں کے درمیان تعمیری مسابقہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ وہ حفظ اور قرآن کریم کو بہتر انداز میں دہرا سکیں۔
واضح رہے ادارہ حرمین میں شعبہ دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے زیر اہتمام قرآنی حلقوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کا مقصد اسلامی تعلیمات اورقرآن کریم کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

 

شیئر: