Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فضائی مسافروں کی تعداد میں 7 فیصد اضافہ

چھ ماہ کے دوران مسافروں کی تعداد 66 ملین سے تجاوز کرگئی(فوٹو ، ایکس اکاونٹ)
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں فضائی مسافروں کی آمد و رفت میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران مملکت میں فضائی مسافروں کی تعداد 66 ملین سے تجاوز کر گئی جبکہ گزشتہ برس 2024 کے پہلے چھ ماہ کے دوران فضائی مسافروں کی تعداد 62 ملین تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس پروازوں کی تعداد میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ برس 2024 کے پہلے 6 ماہ کے دوران 4 لاکھ 45 ہزار سے زائد پروازیں ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں یہ تعداد 4 لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
ایئرکارگو کے حوالے سے ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ رواں برس کارگو میں 4 فیصد کمی ہوئی جبکہ گزشتہ برس کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 5 لاکھ 97 ٹن کارگو ہینڈلنگ کی گئی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نگران اعلی عبدالعزیز الدعیلج کے مطابق فضائی سروسز کو بہتر بنانے اور اس کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کےلیے جامع منصوبوں پرعمل جاری ہے۔

شیئر: