سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی اے سی اے) نے پیر کو مئی 2025 کے دوران مسافروں کی شکایات کی بنیاد پر ایئرٹرانسپورٹ سروس پروائیڈر اور ایئرپورٹس کا رینکنگ انڈیکس جاری کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مئی میں ایئرلائنز کے خلاف شکایات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 342 تک پہنچ گئی۔ سب سے کم شکایات فلائی ناس کے خلاف تھیں۔
فلائی ناس کی ایک لاکھ مسافروں پر 35 شکایات موصول ہوئیں اور بروقت شکایات کے حل کی شرح سو فیصد رہی۔
سعودی فضائی کمپنی السعودیہ ایک لاکھ مسافروں پر 39 شکایات کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ فلائی ادیل کے خلاف ایک لاکھ مسافروں پر 40 شکایات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
مزید پڑھیں
-
شاہ فہد ایئرپورٹ مملکت کی سطح پر سرفہرستNode ID: 881974
-
ریاض کا کنگ خالد ایئرپورٹ کارکردگی کے حوالے سے پھر سرفہرستNode ID: 890067
مئی میں سب سے زیادہ شکایات سامان کی ہینڈلنگ جبکہ دیگر شکایات پروازوں اور ٹکٹوں کے مسائل سے متعلق تھیں۔
سالانہ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں کی ہینڈلنگ کرنے والے انٹرنیشنل ایئرپورٹس میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض میں شکایات کی شرح سب سے کم رہی۔ ایک لاکھ مسافروں پر 0.4 فیصد (16 شکایات) رپورٹ ہوئیں اور بروقت حل کی شرح 100 فیصد رہی۔
سالانہ 60 لاکھ سے کم مسافروں والے انٹرنیشنل ایئرپورٹس میں امیر نایف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سب سے کم شرح رہی۔ ایک لاکھ مسافروں پر صرف ایک شکایت درج ہوئی۔
ڈومیسٹک ایئرپورٹس میں کنگ سعود ایئرپورٹ پر شکایات کی تعداد سب سے کم رہی۔ صرف ایک شکایت درج ہوئی جو ایک لاکھ مسافروں پر 3 فیصد کے برابر ہے۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے ماہانہ رینکنگ رپورٹ کا مقصد مسافروں کو ایئرٹرانسپورٹ سروس پروائیڈر اور ایئرپورٹس کارکردگی سے آگاہ کرنا ہے جس سے انہیں بہترین سروس پروائیڈر کا انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔