سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ یمن، سوڈان اور پاکستان میں نئے ترقیاتی اور فوری ریلیف کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں سول سوسائٹی کی ایک تنطیم کے ساتھ مشترکہ ایگزیکٹیو پرو گرام پر دستخط کیے ہیں تاکہ صوبے کے انتہائی غریب خاندانوں کو معاشی طور پر با اختیار بنانے میں مدد کی جا سکے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کی غزہ کے لیے امداد 725 ارب ریال سے تجاوز کرگئیNode ID: 892941
ایس پی اے کے مطابق اس منصوبے سے تقریبا ڈھائی ہزار خاندانوں کے 17 ہزار 500 افراد اور بالواسطہ طور پر 88 ہزار افراد کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
معاہدے پر شاہ سلمان مرکز کے اسٹنٹ سپروائزر جنرل برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز انجینیئر احمد بن علی البیز نے دستخط کیے۔
یہ معاہدہ خیر پختونخوا میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ سیکورٹی کو بہتر بنائے گا۔
اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کو لائیو سٹاک اور پولٹری فراہم کرنے کے ساتھ مویشیوں کی افزائش اور دیکھ بھال کی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ انہیں بیرونی امداد پر انحصارکو کم کرنے میں مدد ملے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے سوڈان کی ریاست خرطوم میں بے گھر خاندانوں میں 700 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں جس سے7 ہزار 41 افراد مستفید ہوئے، یہ امداد فوڈ سکیورٹی پروجیکٹ 2025 کے تیسرے مرحلہ کا حصہ ہے۔
اس اقدام کا مقصد تنازعات کے دوران بے گھر اور خوراک کی شدید قتلت کے شکار افراد کی مدد کرنا ہے۔
سعودی امدادی ایجنسی نے یمن کے حصر موت گورنریٹ میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد میں شیلٹر اور ایمرجنسی کٹس تقسیم کی ہیں، اس سے 120 افراد نے فائدہ اٹھایا۔