سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات دنیا کے انتہائی ضروری مقامات پر ضروتمند کمیونٹیوں کو امداد فراہم کر کے قابلِ ذکر اثر کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے اتوار کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ شاہ سلمان مرکز نے سوڈان کی الجزیرہ ریاست سے بے گھر ہونے والے خاندانوں میں 500 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں جن سے تقریباً چار ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

افغانستان میں طورخم بارڈر کراسنگ کے قریب عمری کیمپ میں موجود افغان شہریوں میں 100 فوڈ باسکٹس تقسمی کیں۔ یہ لوگ پاکستان سے واپس افغانستان پہنچے ہیں۔
لبنان میں بھی شامی پناہ گزینوں اور نادار خاندانوں کو کورا ڈسٹرکٹ میں جو لبنان کے شمال میں واقع ہے، 569 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں جن سے 2845 افراد فائدہ اٹھائیں گے۔
پاکستان میں شاہ سلمان مرکز کی طرف سے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقوں مظفر آباد، کوٹلی اور بھمبر میں ضرورت مندوں کو 2167 فوڈ باسکٹس دی گئی ہیں

صوبۂ پنجاب کے شہر راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ 18210 افراد تک امداد پہنچائی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز کا آغاز مئی 2015 میں کیا گیا تھا، اس پروگرام کے تحت اب تک 3588 پروجیکٹس پر عمل درآمد کر کے 8.1 امریکی ڈالر کے مساوی رقم سے 108 ممالک کو امداد مل چکی ہے۔ اس کام میں سعودی امدادی ایجنسی کے ساتھ 321 تنظیمیں تعاون کر رہی ہیں۔