Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفیر پاکستان سے کے ٹو سر کرنے والی پہلی عرب کوہ پیما خاتون کی ملاقات

سفیر پاکستان نے ملاقات میں نیلی عطار کے جذبے کی تعریف کی۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے بدھ کو سفارتخانہ ریاض میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے والی پہلی کوہ پیما عرب خاتون نیلی عطار کا خیرمقدم کیا۔
سفارتخانے کے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ کے مطابق سفیر پاکستان نےملاقات میں نیلی عطار کے جذبے کی تعریف کی۔
اس موقع پر ماونٹین ٹورازم کے حوالے سے تعاون کے طریقوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے سعودی عرب میں پیدا ہونے والی لبنانی خاتون کوہ پیما نیلی عطار نے 2022 میں کے ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
نیلی عطار کے ٹو سر کرنے والی پہلی عرب خاتون کوہ پیما ہیں۔ اس سے قبل وہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کر چکی ہیں۔
 نیلی عطار کی ہمیشہ سے پاکستان جاکر کے ٹو کو سر کرنے کی خواہش تھی جو پوری ہوئی۔
پاکستان کی دو خاتون کوہ پیماوں ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے بھی کے ٹو سر کرچکی ہیں۔ ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما ہیں۔

 

 

شیئر: