Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیلی عطار کے ٹو سر کرنے والی پہلی عرب خاتون

سعودی عرب میں پیدا ہونے والی لبنانی خاتون کوہ پیما نیلی عطار نے کے ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ نیلی عطار کے ٹو سر کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئی ہیں۔ 
الپائن کلب کے کرار حیدری نے اردو نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو خاتون کوہ پیما نیلی عطار کے ٹو سر کرنے والی پہلی عرب خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔
اس سے قبل جمعہ کو پاکستان کی دو خاتون کوہ پیماوں ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے کے ٹو سرکیا تھا۔ الپائن کلب کے مطابق ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما ہیں۔ ان کے علاوہ ایرانی، تائیوان اور انڈورا کی خواتین کوہ پیما نے کے ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
الپائن کلب کے کرار حیدری نے اردو نیوز کو بتایا کہ ‘پاکستانی اور غیر ملکی خواتین کی جانب سے کے ٹو سر کرنے کی کامیاب مہم جوئی خوش آئند ہے۔ اس سے پاکستان میں کوہ پیمائی کو مزید فروغ ملے گا جبکہ مقامی سطح پر بھی کوہ پیمائی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔‘ 
 نیلی اطار نے ریاض میں اردو نیوز کو اپنے ایک انٹرویو میں کے ٹو سر کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کی ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ وہ پاکستان جاکر کے ٹو کو سر کریں۔ 
نیلی عطار 17 جون سے جس پاکستان کے دورے پر ہیں جس میں وہ کے ٹو سر کرنے کے علاوہ دیگر علاقوں کا بھی سفر کریں گی۔
 

شیئر: