Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں حدود شمالیہ ریجن کے شہریوں نے جب حیران کن فلکی نظارہ دیکھا

نیا چاند، ’سپائیکا‘ نامی ستارے کے ساتھ ایک لائن میں آگیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حدودِ شمالیہ ریجن کے رہنے والوں نے بدھ کی شام ایک حیران کن فلکی نظارہ دیکھا جب نیا چاند، ’سپائیکا‘ نامی ستارے کے ساتھ ایک لائن میں آگیا۔ یہ سٹار، برجِ سنبلہ میں کئی ستاروں کے جھرمٹ میں واقع ہے اور سب سے چمکدار ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق چاند اور ’سپائیکا‘ کا یہ قِران، آنکھ سے دیکھا جا سکتا تھا اور اس نے فلکیات کے شوقین افراد اور ان لوگوں کو جوکبھی کبھار فلک بینی کرتے ہیں، اپنی جانب متوجہ کیا۔
چاند کی دائرۃ البروج کے ستاروں کے ساتھ ایسی وضعات اکثر بنتی رہتی ہیں۔ بدھ کو سازگار موسم اورصاف آسمان کی وجہ سے چاند اور ’سپائیکا‘ کا اکٹھا ہونا بہت واضح اور نمایاں تھا۔
سپائیکا‘ کے ساتھ چاند کا یہ قِران، مملکت میں حالیہ دنوں میں دیکھنے جانے والے کئی فلکی مظاہر میں سے ایک ہے۔
منگل کو تین اجرامِ فلکی پر مشتمل ایک وضع آسمان پر دکھائی دی تھی جب قمر، مریخ اور ’ کائی ورجنز‘ سٹار  کے ساتھ مقترن تھا۔
دریں اثنا مبصرین نے بتایا ہے سورج کی سطح پر کئی بڑے بڑے دھبے بھی نگاہ میں آئے ہیں جو بڑھتی ہوئی شمسی سرگرمی کے عکاس ہیں۔
ماہرینِ فلکیات کہتے ہیں کہ یہ ایونٹس نہ صرف نظروں کو بھاتے ہیں بلکہ سپیس سائنس میں ہونے والی تحقیق، سورج کی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں اور کرۂ فضائی کے حالات میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

 

شیئر: