Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں سپورٹس ایونٹ کا انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

دوڑ، سائیکل ریس اور فٹنس مشقوں جیسی سرگرمیاں شامل تھیں (فوٹو: ایس پی اے)
تبوک کے سینٹرل پارک میں ’موو وِد اَس‘ سپورٹس پروگرام میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی ہے، جسے سعودی سپورٹس فار آل فیڈریشن نے جسمانی سرگرمیوں کے فروغ اور سپورٹس کو طرزِ زندگی کے طور پر عام کرنے کے مقصد سے آرگنائز کیا تھا۔

Caption

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس پروگرام میں ہر عمر اور پس منظر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جن کے لیے دوڑ، سائیکل ریس اور فٹنس مشقوں جیسی سرگرمیاں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ، ایجوکیشنل سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔
یہ ایونٹ فیڈریشن کی ان کوششوں کے تحت منعقد کیا گیا جو وژن 2030 کے اہداف کے حصول کی سمت میں کی جا رہی ہیں،جن میں سپورٹس میں شمولیت کی شرح بڑھانا شامل ہے۔
یہ پروگرام ان سلسلہ وار اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینا، سپورٹس کی مستقل مشق کی حوصلہ افزائی کرنا، صحت مند و متحرک طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہے۔
 معاشرے کو صحت مندانہ طرز زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلیے ’ سپورٹس سب کےلیے ‘ پروگرام کو فعال کیا گیا ہے جو وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے۔

 

 

شیئر: