Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کیجانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے بیانات کی مذمت

عالمی برادری فلسطینیوں کے حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیانات کی شدید  مذمت کی ہے جن میں فلسطینیوں کو ان کی اراضی سے بے دخل کرنے کی بات کی گئی ۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات پر زوردیا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے محاصرے اور بھوک کو ہتھیار بناتے ہوئے جبری بے دخلی کی باتیں کرنا بین الاقوامی قوانی اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
 سعودی عرب کی جانب سے عالمی برادری خاص طورپر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین پرزردیا کہ وہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے روکیں اور فلسطینیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی بے دخلی کو قطعی طورپر مسترد کریں۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عالمی  برادری فسلطینی عوام کے جائز حقوق  اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے بھرپور کردار ادا کرے تاکہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام سے خطے میں امن استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

 

شیئر: