فلسطینی وزارتِ خارجہ اور امورِ تارکین کی جانب سے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی جارجیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے اقدامات کے طریقہ کار کو تیز کیا جائے۔
سبق نیوز کے مطابق فلسطینی وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں امداد کی ترسیل میں اسرائیل کی جانب سے پیدا کی جانے والی رکاوٹ کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
اسرائیلی فورسز کی غزہ میں فائرنگ سے 36 فلسطینی ہلاکNode ID: 890698
فلسطینی بھوک کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے بھی شدید دشواری کا سامنا ہے جسے اسرائیل جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے جس کی وجہ سے آبادی کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اسرائیل کی جانب سے امداد کو روکنا اور فلسطینیوں کو بھوک میں مبتلا کرنے کا مقصد انہیں جبری نقل مکانی پر مجبور کرنا ہے ۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے روزانہ گھروں کی تباہی اور خون ریزی کے سبب 20 لاکھ سے زائد فلسطینی محفوظ پناہ گاہوں سے محروم ہو چکے ہیں۔