سعودی وزارت صحت نے وزارت تعلیم اور پبلک ہیلتھ اتھارٹی کے تعاون سے مملکت بھر میں پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹرز کے ذریعے رواں تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے نئے طلبا کے سکول فٹنس ٹیسٹ اور ویکسینیشن کی جانچ مکمل کرلی۔
وزارت کا کہنا ہے’ یہ اقدام بیماریوں کی روک تھا م کے ساتھ تمام عمر کے گروپوں کے لیے صحت خدمات کے معیار کو بہتر بناتا ہے جو وژن 2030 کے تحت ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد پائیدار صحت کے ساتھ ایک متحرک معاشرے کی تعمیر کرنا ہے۔‘
مزید پڑھیں
ایس پی اے کے مطابق تقریبا تین لاکھ 55 طلبا و طالبات کی ویریفکیشن کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔
وزارتص صحت نے اپنے سپر وائزری اور ریگولیٹری کردار کے حوالے سے عزم کا اعادہ کیا۔
یاد رہے سعودی وزارت تعلیم نے اعلان کیا تھا کہ مملکت میں کنڈرگارٹن اور جماعت اول میں داخلے کے لیے فزیکل فٹنس ٹیسٹ بنیادی شرط ہے جس کے بغیر داخلے کی کارروائی مکمل نہیں کی جاسکے گی۔
فزیکل فٹنس کی شرط نئے تعلیمی سال سے لاگو کی گئی ہے جس کا مقصد طلبہ کی بہتر صحت کو یقینی بنانا ہے۔ طلبہ کا مکمل طبی معائنہ کرکے رپورٹ داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کی جائے گی۔