Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ، مدینہ اور طائف کے سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز کل، 1.5 ملین طلبا کی واپسی

نئے تعلیمی سال کےلیے 75 سکولوں کی نئی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن کے سرکاری سکولوں میں اتوار31 اگست سے 1.5 ملین طلبا وطالبات کی واپسی ہوگی۔
یاد رہے مملکت کے دیگر علاقوں میں گزشتہ ہفتے اتوار 24 اگست سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا تھاـ
ایس پی اے کے مطابق محکہ تعلیم مکہ مکرمہ کا کہنا ہے دو ہزار 455 سکولوں میں پانچ لاکھ سے زیادہ طلبا کا خیرمقدم کیا جائے گا، جنہیں 38 ہزار اساتذہ پڑھائیں گے۔

طائف گورنریٹ میں ایک ہزار 700 سکولوں میں دو لاکھ 70 ہزار طلبا کی گنجائش ہے (فوٹو: ایس پی اے)

محکمہ تعلیم جدہ نے 7 لاکھ 14 ہزار 273 طلبا کے لیے دو ہزار 384 سکول تیارکیے ہیں جبکہ طائف گورنریٹ میں ایک ہزار 700 سکولوں میں دو لاکھ 70 ہزار طلبا کی گنجائش ہے۔
مدینہ منورہ میں چار لاکھ 13 ہزار 551 طلبا کے لیے ایک ہزار 829 سکول تیار ہیں، 34 ہزار 637 اساتذہ انہیں پڑھائیں گے۔
واضح رہے وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے 75 سکولوں کی نئی عمارتیں تعمیر کی ہیں، 15 ہزار سے زیادہ سکول عمارتوں کی جامع مینٹینس جبکہ 1400 سے زیادہ عمارتیں تزئین و آرائش کے بعد بحال کی گئی ہیں۔ 

 

شیئر: