Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں تعلیم بالغاں پروگرام 97 فیصد تک کامیاب رہا

عالمی یوم خواندگی ہر سال 8 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے ’ڈیجیٹل دور میں تعلیم بالغاں کا فروغ‘ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم ’یونیسکو‘ کی جانب سے ہر برس 8 ستمبر کو خواندگی کے عالمی دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔
وزارت تعلیم نے عالمی یوم خاندگی کے حوالے سے مختلف تعلیمی پروگرامز ترتیب دیے جن کے تحت مملکت کے مختلف شہروں اور علاقوں میں قائم تعلیم بالغاں کے سکولوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
تعلیم بالغاں کے پروگرام کے تحت وزارت تعلیم نے رواں برس تک کافی کامیاں حاصل کی ہیں۔
مملکت کے پانچ شہروں کو عالمی تعلیمی نیٹ ورک سے جوڑا گیا جہاں 1738 تعلیمی اداروں میں 54 ہزار طلبا کو تعلیمی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
وزارت کی جانب سے 652 تربیتی پروگرامز بھی مرتب کیے گئے جن سے 20 ہزار مردو خواتین مستفیض ہوئے۔
وزارت نے رواں برس موسم گرما کی تعطیلات میں مملکت کے دور دراز علاقوں کےلیے4 وکیشنل ایجوکیشنل پروگرامز کیے جس سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 2165 رہی۔
تعلیم بالغاں پروگرام کا مقصد بڑی عمر کےافراد کو لکھنا اور پڑھنا سیکھنا ہے۔
اس حوالے سروے اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق تعلیم بالغاں پروگرام 97 فیصد تک کامیاب رہا جس میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

 

شیئر: