سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے ایک رپورٹ میں ستمبر سے نومبر تک موسم خزاں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رپورٹ میں مملکت کے بیشترعلاقوں میں ستمبر میں درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
مملکت کے کن علاقوں میں جمعے سے اتوار تک بارش کا امکان؟Node ID: 821366
جازان، وسطی اور مغربی عسیر اور مغربی نجران میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
باحہ، جنوبی مکہ، اس کے پہاڑی علاقوں، جنوبی اور مغربی مدینہ اور الشرقیہ ریجن کے جنوب میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
رواں سال کے آخر میں جازان، جنوبی اور وسطی عسیر، شمالی مکہ اور جنوبی مدینہ میں درمیانے درجے سے زیادہ بارش متوقع ہے۔
مملکت کے بیشتر علاقوں میں اوسط درجہ حرارت معمول سے بڑھنے کا امکان ہے۔
الجوف، تبوک، مدینہ، حائل، حدود شمالیہ اور الشرقیہ ریجن کے جنوب مشرق میں درجہ حرارت توقع سے زیادہ رہے گا۔
جبکہ باحہ، عسیر، جازان، نجران، مکہ اور ریاض ریجن کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول کے قریب رہنے کا امکان ہے۔