Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’موسم گرما میں درجہ حرارت بڑھے گا، بارش معمول سے زیادہ‘

قومی مرکز کی جانب سے دس سالہ موسمی ریکارڈ کا جائزہ پیش کیا گیا ہے( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے رواں برس مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم گرما میں درجہ حرارت میں ایک سے ڈیرھ ڈگری کا اضافہ اور بارش معمول سے زیادہ ہو نے کے امکانات ہیں۔
قومی مرکز کی جانب سے دس سالہ موسمی ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا گیا کہ اس سال جون سے اگست تک ریاض، قصیم، حائل، مشرقی ریجن اور شمالی حدود کے علاقوں درجہ حرارت میں ایک ڈگری اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
ماہ اگست میں پارہ 1.2 ڈگری زیادہ رہے گا۔ ان علاقوں کے علاوہ مملکت کے دیگر شہروں میں گرمی کا تناسب نسبتا کم رہنے کی توقع ہے۔
متوقع بارش کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ نجران ، جازان ، الباحہ، عسیر کے علاوہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض و مشرقی ریجن میں جولائی سے اگست کے دوران بارش بھی معمول سے زیادہ ہوں گی۔
قومی مرکز کے ریکارڈ کے مطابق جون 2010 میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار 52 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ جولائی میں 2024 میں الاحسا میں 51.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اگست 1998 اور2021 میں دمام اور قیصومہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو 51 ڈگری تھا۔
ماضی میں ہونے والی بارش کے گراف کے مطابق جولائی 1996 میں شرورہ میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی جو 53.8 ملی میٹر تھی۔
1995 میں جولائی کے دوران جازان میں ہونے والی بارش 67.6 ملی میٹر ریکارڈ ی گئی۔ علاوہ ازیں اگست 2024 میں جازان میں سب سے زیادہ بارش ہوئی جو 113 ملی میٹر تھی۔

 

شیئر: