Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی افواج کی مصر میں ہونے والی ’برائٹ سٹار‘ مشق کا اختتام

سعودی افواج نے برادر ممالک کی افواج کے تجربات سے فائدہ اٹھایا۔ (فوٹو سعودی وزارت دفاع)
سعودی عرب کی مسلح افواج نے مصر میں ہونے والی بین الاقوامی فوجی مشق ’برائٹ سٹار‘ میں اپنی شرکت کامیابی سے مکمل کرلی۔ اس مشق کا مقصد شریک ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینا اور جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق اختتامی تقریب میں سعودی بری افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فہد الجہنی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

سعودی افواج نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ (فوٹو سعودی وزارت دفاع)

مشق کے آخری مرحلے میں مختلف جدید جنگی مشقیں کی گئیں جن میں بکتر بند گاڑیوں اور دیگر عسکری آلات کا استعمال، جنگی کارروائیاں، براہ راست فائرنگ کی تربیت، فضائی نگرانی اور  پیراشوٹ کے ذریعے فوجی دستوں کا انخلا شامل تھیں۔
سعودی مسلح افواج کے یونٹس نے مشق کے دوران اعلی پیشہ ورانہ مہارت اور شاندار جنگی تیاری کا مظاہرہ کیا۔ مشق کے دوران سعودی افواج نے دوست اور برادر ممالک کی افواج کے ساتھ بھرپور تعاون اور تجربات کے تبادلے سے فائدہ اٹھایا۔
 

 

شیئر: