Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی تقریبات میں سعودی فضائیہ کے طیارے نئے رنگ میں جلوہ گر ہوں گے

طیارے پر وژن 2030 کا لوگو بھی ہے۔ (فوٹو سعودی وزارت دفاع)
سعودی فضائیہ کے طیاروں نے 95 ویں یوم وطنی کی تقریبات کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ فضائیہ کے لڑاکا طیارے نئی رنگت کے ساتھ قومی تقریبات میں ایئر شو دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت دفاع نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایک وڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیاروں کو نئے رنگ میں رنگنے اور ان کی تیاری کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور یہ تمام کام جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز(سامی) کے سینٹر میں انجام دی گئی ہے۔
طیاروں کو سفید اور نیلے رنگ کے مخصوص تھیم میں رنگا گیا ہے جس پر سعودی عرب کا قومی پرچم، نشان اور وژن 2030 کا لوگو اور قومی دن کی مناسبت سے 95 بھی واضح طور پر کندہ کیا گیا ہے۔
ہر سال کی طرح اس بار بھی 23 ستمبر کو مملکت بھر کے مختلف شہروں میں فضائیہ کے طیارے شاندار ایئر شو پیش کریں گے۔ اس حوالے سے کس تاریخ کو کن شہروں میں ایئر شو ہوگا اس کے لیے سعودی فضائیہ سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع سے شیڈول بھی جاری کرتی ہے۔

 

شیئر: