جنرل اتھارٹی آف روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ نے شاہراہوں کی دیکھ بھال خاص طور پر پلوں کے نیچے پانی کی گزرگاہوں کو صاف رکھنے کے لیے روبوٹیک ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے تیز رفتار اور بہتر انداز میں کام کو مکمل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
أحدث الحلول في الطرق..
روبوت لتنظيف العبارات يتم التحكم به عن بعد، مزوّد بأدوات لإزالة الرواسب، ويعمل بدون انبعاثات. pic.twitter.com/1nkPLvCLAh— الهيئة العامة للطرق (@RGAsaudi) September 18, 2025
شاہراہوں پر موجود پلوں کے نیچے پانی کی گزرگاہوں سے ریت اور کچرا ہٹانے کے لیے چھوٹے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس استعمال کیے جا رہے ہیں جہاں انسان کی دسترس مشکل ہوتی ہے۔
روبوٹس باآسانی ان مقامات پر پہنچ جاتے ہیں جو تنگ ہونے کی وجہ سے کارکنوں کی دسترس سے باہر ہوتے ہیں۔
ریموٹ سے کنٹرول ہونے والے روبوٹس سے ان مقامات کی صفائی جلد اور بہتر طریقے سے مکمل کر لی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ شاہراہوں پر بنے ہوئے پل جو برساتی پانی کی گزرگاہوں پر بنائے جاتے ہیں ان کے نیچے پانی گزرنے کا راستہ رکھا جاتا ہے۔ آبی گزرگاہوں میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے مٹی اور ریت جمع ہو جاتی ہے جنہیں وقتاً فوقتاً صاف کرنا ہوتا ہے، ایسے میں کارکنوں کی اضافی تعداد اور مخصوص مشینری درکار ہوتی ہے۔









