Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی: شاہ سلمان نے سعودی عرب کی کامیابیوں پر اللہ کا شکر ادا کیا

سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو یوم الوطنی منایا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یوم الوطنی کے موقع پر مملکت کی کامیابیوں پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا’ یوم الوطنی کے موقع پر ہم اپنے پیارے ملک میں حاصل کردہ کامیابیوں، اسلامی قانون اور انصاف پر قائم قومی اتحاد کےلیے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔‘
یاد رہے سعودی عرب ہر سال 23 ستمبر کو کنگ عبدالعزیز کی کوششوں سے مملکت کے اتحاد اور اس کے قیام کی یاد میں مناتا ہے۔
کنگ عبدالعزیز آل سعود نے تیسری سعودی ریاست کے قیام کا اعلان 21 جمادی الاول 1351ھ مطابق 23 ستمبر 1932 کو کیا تھا۔ اسی مناسبت سے سعودی قائدین اور عوام اس دن یوم الوطنی مناتے ہیں۔

 

شیئر: