Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کی مسافروں کےلیے ’ہوم چیک ان ‘کی نئی سروس

فضائی کمپنی نے ’سعودیہ گراونڈ سروسز کمپنی‘ سے معاہدہ کیا ہے۔( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے مسافروں کو ’ہوم چیک ان‘ کی نئی سروس فراہم کرنے کے لیے ’سعودیہ گراونڈ سروسز کمپنی‘ سے معاہدہ کیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق معاہدے پرالسعودیہ کے کمرشل امور کے ایگزیکٹو نائب صدر ارفیڈ موھلین جبکہ گروانڈ سروسز کمپنی کے سی ای او محمد مازی نے دستخط کیے۔
فراہم کی جانے والی چیک ان سروس کے لیے متعدد آپشنز ہیں جن میں سامان کی بکنگ اور بورڈنگ پاس کا اجرا شامل ہے۔ روانڈ ٹرپ کے لیے بھی ہوم چیک ان سروس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
چیک ان سروس ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے کی بنیاد پرفراہم کی جائے گی۔ مسافروں کو اپنی فلائٹ سے 24 گھنٹے سے لے کر 6 گھنٹے تک چیک ان سروس حاصل کرنے کی سہولت ہوگی۔
سروس کے لیے ٹریکنگ سہولت بھی مہیا کی جائے گی جس کےلیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لنک ہوگا علاوہ ازیں اپ ڈیٹس ای میل پر ارسال کی جائیں گی۔
پہلے مرحلے کا آغاز رواں برس کی چوتھی سہ ماہی سے ہو گا جبکہ ابتدائی طورپر یہ سروس جدہ کے مسافروں کے لیے ہوگی جو بکنگ کے وقت حاصل کی جاسکے گی۔

 

شیئر: