Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گمشدہ سامان خود ٹریک کریں‘ السعودیہ کی مسافروں کے لیے نئی سہولت

مسافر’فائنڈ مائی‘ ایپلی کیشن کے ذریعے لنک حاصل کرسکتے ہیں (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے مسافروں کو گم شدہ سامان کو ٹریک کرنے لیے نئی سہولت فراہم کی ہے۔ ’شیئر آئٹم لوکیشن‘ کا نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اس نئی سہولت کے ذریعے مسافر اپنے سامان کو’ایئرٹیگ‘ سے ٹریک کرسکتے ہیں جس کے لیے ’فائنڈ مائی نیٹ ورک‘ کا آپشن فراہم کیا گیا ہے۔
مسافر اپنے آئی فون، آئی پیڈ یا میک پر’فائنڈ مائی‘ ایپلی کیشن کے ذریعے سامان کا ٹریکنگ لنک حاصل کرسکتے ہیں جسے السعودیہ کے ڈیجیٹل پورٹل پربا آسانی شیئرکیا جاسکتا ہے۔
ٹریکنگ لنک سامان کی وصول کے بعد از خود ختم ہوجاتا ہے جبکہ مسافرجب چا ہیں اسے لاگ آف کرسکتے ہیں۔
سعودیہ گروپ کے چیف ڈیٹا اینڈ ٹیکنالوجی آفیسرعبدالقادر عطیہ کا کہنا ہے’ نیا فیچر گروپ کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عزم اور مسافروں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا’ سعودیہ گروپ کی جانب سے عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی اور اپنے صارفین کے فضائی سفر کو بہتر بنانے کےلیے کوشش ہمیشہ جاری رہتی ہے۔‘

 

شیئر: