پاکستان کے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروعی کی ابوظہبی میں ملاقات ہوئی ہے۔
وزارت ریلوے کی جانب سے جمعے کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ریل انفراسٹرکچر کو جدید بنانے اور بنیادی ڈھانچے کی ڈویلپمنٹ میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر غور کیا گیا۔
وزیر مملکت نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروعی کا ’گلول ریل انفراسٹرکچر‘ کانفرنس اور نمائش منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
-
’پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کی خوشیوں میں شریک‘Node ID: 623621
-
خلیج مشترکہ دفاعی کونسل نے اہم سکیورٹی اقدامات کا اعلان کر دیاNode ID: 894779
انہوں نے انفراسٹرکچر کے حوالے سے لیے گئے اقدامات کو سراہا بالخصوص اتحاد ریل پروجیکٹ جس کو بلال اظہر کیانی نے علاقائی روابط کے لیے ایک ماڈل قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت اور رابطوں کے فروغ سمیت پائیدار اقتصادی ترقی کے مقصد سے پاکستان کے ریل نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن کے لیے تعاون مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
وزراء نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور باہمی خوشحالی کو آگے بڑھانے اور ماحولیاتی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔