Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ:جاپانی اور چینی زبان جاننے والوں کیلئے پرکشش تنخواہیں

 ٹوکیو..... جاپانی اور چینی زبانیں جاننے والے برطانیہ میں پرکشش اسامیاں پا سکتے ہیں اور انہیں کم سے کم 31ہزار پونڈ کی تنخواہ مل سکتی ہے۔ یہ بات ایک جائزہ رپورٹ میں کہی گئی۔اسامیاں تلاش کرنے والی ایک سائٹ نے جو تحقیق کروائی ہے اس کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد برطانیہ میں یہ دونوں زبانیں بولنے والوں کی بڑی ضرورت ہوگی اور انہیں زیادہ سے زیادہ تنخواہ مل سکتی ہے۔برطانیہ میں سب سے زیادہ جاپانی، چینی، عربی اور روسی زبانوں کے بولنے والوں کی گنجائش ہے اور یہ اسامیاں ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔پچھلے سال تک جرمن زبان جاننے والوں کی بڑی گنجائش تھی لیکن اب ایسے لوگوں کی ریٹنگ گر کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

شیئر: