Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں 50 ممالک کے 600 سے زیادہ برانڈ کی جیولری کی نمائش

نمائش 7200 سکوائر میٹر پر پھیلے اے این بی ایرینا میں منعقد ہوگی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
ریاض سیزن میں جاری ایونٹس کے تسلسل کے طور پر پانچ سے نو نومبر تک ’جیولری سیلون نمائش‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس نمائش میں 50 ممالک کے 600 سے زیادہ برانڈ لوگوں کے سامنے رکھے جائیں جہاں ڈیزائن کی مہارت، صنعتی پیمانے پر سونے اور زیورات کی تیاری، بیش قیمیت نگینے، گھڑیاں اور اعلٰی پائے کی دیگر اشیا  شامل ہیں جنھیں شوقین لوگ جمع کرتے ہیں۔
یہ ایونٹ 7200 سکوائر میٹر پر پھیلے اے این بی ایرینا میں منعقد ہوگی جس میں خصوصی پویلین قائم کیے جائیں گے جو ڈیزائن کی دنیا کے جدید ترین رجحانات کی عکاسی کریں گے۔
ان پیویلینز میں پہلی بار کئی نایاب نگینے بھی لوگوں کے سامنے رکھے جائیں گے جن سے ان کو حتمی شکل دینے والی پیچیدہ اور باریک مہارتوں اور انھیں تیار کرنے والے کا ہنر یکجا ہو کر نمائش دیکھنے والوں کے سامنے آئے گا۔
اس کے علاوہ قیمتی اشیا جمع کرنے کے شوقین افراد کے لیے نمائش میں خصوصی سیکشن قائم کیے جائیں گے جن میں سند اور اختراع کا ایک امتزاج ہوگا۔
نمائش، بڑے بڑے ڈیزائنرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو ایک جگہ جمع کر کے ریاض سیزن کو ایک ایسی منزلِ مقصود کی حیثیت میں پیش کرتی ہے جہاں فن، جدت اور تعیش باہم مِل کر سامنے آجاتے ہیں۔

جیولری سیلون کی اس نمائش کا مقصد مملکت میں بین الاقوامی سطح پر اور مقامی طور پر شہرت یافتہ ڈیزائنرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے جیولری کی صنعت کے منظر نامے کو از سرِ نو ایجاد کرنا ہے۔
اس ایونٹ میں شان و شوکت اور ٹھاٹھ باٹھ والے ان زیورات کو جنھیں مہارت سے مزین ہاتھوں نے بہترین انداز میں تیار کیا ہے، خاص طور پر ان خریداروں کے سامنے رکھنا ہے جو اعلٰی شہرت کے حامل اور ہائی پروفائل حیثیت کے مالک ہیں۔

 

شیئر: