کراچی میں جاری میری ٹائم ایکسپو میں اس سال جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کے دوران ڈرون جیمر سسٹم صفرا متعارف کرایا گیا ہے، جو دفاعی اور سکیورٹی اداروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
یہ جدید ڈرون جیمر سسٹم کسی بھی غیر مجاز یا مشکوک ڈرون کو نشانہ بنا کر اس کا رابطہ مرکزی کنٹرول سے منقطع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس حوالے سے تفصیل دیکھیں کراچی کے اردو نیوز کے نامہ نگار زین علی کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں