امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی میں ہونے والی لڑائی کا ذکر کرتے ہوئے طیارے تباہ ہونے کا حوالہ دیا تاہم اس مرتبہ انہوں نے تعداد آٹھ بتائی ہے۔ صدر ٹرمپ نے بدھ کی رات کو ریاست فلوریڈا میں بزنس فورم سے خطاب میں کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والی لڑائی میں ’آٹھ طیارے، سات طیارے گرائے گئے اور آٹھواں تو بری طرح تباہ ہوا لیکن آٹھ طیارے مار گرائے تھے۔‘ تفصیل اس ویڈیو میں