Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارت میں سرحد پار بدعنوانی سے نمنٹے کے لیے معاہدہ

مملکت اور امارات کے اداروں کے سربراہوں نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھۃ) اور امارات کی احتساب اتھارٹی نے پیر کو بدعنوانی سے نمنٹے اور تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس معاہدے پر سعودی کمیشن کے سربراہ مازن ابراھیم الکھموس اور امارات کی احتساب اتھارٹی کے چیئرمین حمید عبید نے دستخط کیے۔
اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد سرحد پار بدعنوانی کے خلاف تعاون کو مضبوط بنانا، معلومات کے تبادلے کو آسان بنانا اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
تقریب کے دوران دونوں ملکوں کے اداروں کے سربراہوں نے دیانتداری کو مزید فروغ دینے اور بدعنوانی سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے گزشتہ ماہ سعودی عرب اور پاکستان نے  انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں تعاون کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
اس مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں اداروں نے بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ سے متعلق معلومات کے تبادلے کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔

 

شیئر: