Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں تعاون کریں گے

معلومات کے تبادلے کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنانے پراتفاق کیا ہے۔(فوٹو: پاکستان قونصلٹ)
 سعودی عرب اور پاکستان نے جمعرات کو جدہ میں انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں تعاون کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
 پاکستان قونصلیٹ سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی اتھارٹی کے سربراہ مازن الکھوس اور نیب کے چیئرمین لیٹفیننٹ جنرل ( ر) نذیر احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔
مفاہتمی یادداشت پر دستخط ایسٹ ریکوری انٹرایجنسی نیٹ ورک فار مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے اجلاس کے دوران کیے گئے، جو 8 اور9 اکتوبر کو جدہ میں منعقد ہوا ہے۔
اس مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں اداروں نے بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ سے متعلق معلومات کے تبادلے کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنانے پراتفاق کیا ہے۔
 اثاثوں کا سراغ لگانا اور جرائم سے حاصل شدہ آمدنی کی بازیابی کے امور بھی شامل ہیں۔
اس موقع پرسعودی انسداد بدعنوانی اتھارٹی کے سربراہ مازن الکھوس نے بدعنوانی کے خلاف عالمی مہم میں نیب کی کوششوں خاص کر ان اصلاحات کو سراہا جس کے باعث مختصرعرصے میں 6.4 ٹریلین روپے کی وصولی ممکن ہوئی۔
انہوں نے اجلاس میں چیئرمین نیب کے خطاب کی بھی تعریف کی جس میں انہوں نے بدعنوانی سے نمنٹے میں تمام ملکوں کو درپیش چیلنجوں احاطہ کیا۔ 
 چیئرمین نیب لیٹفیننٹ جنرل( ر) نذیر احمد نے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے سعودی قیادت کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں ںے دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو بھی سراہا جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
چیئرمین نیب نے دوطرفہ تعاون اور تعلقات مزید مستحکم کرنے کےلیے سعودی اتھارٹی کے سربراہ  پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

 

شیئر: