سعودی ولی عہد کو جنوبی کوریا کے صدر کا مکتوب موصول
اتوار 16 نومبر 2025 20:40
کورین صدر کا مکتوب دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کی جانب سے تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کوریا کے صدر کا مکتوب دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ہے۔
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں کوریا کے صدارتی دفتر کے چیف آف سٹاف اور کوریا کے صدر کے خصوصی ایلچی کانگ ہون سک نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر ملاقات میں سعودی عرب اور کوریا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سال جنوبی کوریا میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار لی جے میونگ نے کامیابی حاصل کی۔
لی جے میونگ نے 49.42 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف کنزرویٹو پیپلز پاور پارٹی کے امیدوار کم مون سو کو 41.15 فیصد ووٹ ملے تھے۔
