Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد نے ریاض میں ملائیشیا کے بادشاہ کا خیرمقدم کیا

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو ریاض کے قصر الیمامہ میں ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم بن سلطان اسکندر کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے مطابق قصر یمامہ پہنچنے پر ملائیشیا کے بادشاہ کے لیے سرکاری خیرمقدمی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
باضابطہ ملاقات میں سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات، دوطرفہ تعاون کے امکانات، مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے اور مضبوط  بنانے کے طریقوں کے ساتھ مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرمملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور دیگر وزرا اور عہدیدار بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ ملائیشیا کے بادشاہ پیر کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے پہنچے تھے۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے نائب گورنرشہزادہ محمد بن عبدالرحمن، وزیرسیاحت احمد الخطیب اور دیگر عہدیداروں نے خیرمقدم کیا۔

 

شیئر: