Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدیم سلطنتوں کا فیسٹیول: العلا کی سات ہزار سالہ تاریخ کا جشن

قدیم تہذیبوں سے لے کر جدید سعودی دور تک کی تاریخ شامل ہے (فوٹو: ایس پی اے)
قدیم سلطنتوں کا فیسٹیول 2025 جو العلا کے مختلف تاریخی مقامات پر ہوتا ہے، سات ہزار سال پرانی تہذیبوں کا جشن مناتا ہے اور مملکت میں العلا کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کے مطابق فیسٹیول میں دادن، لحیان اور نبطیوں کی قدیم تہذیبوں سے لے کر جدید سعودی دور تک کی تاریخ شامل ہے جس کا مقصد ورثے کی حفاظت اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔

20 نومبر سے چھ دسمبر تک چلنے والا یہ فیسٹیول دلچسپ سرگرمیوں پر مشتمل ہے، جن میں تاریخی پرفارمینسز، انٹرایکٹیو پروگرام اور رہنمائی کے ساتھ دورے شامل ہیں، جو وزیٹرز کو العلا کے ورثے کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔
الحجر کے آثارِ قدیمہ کا مقام، جو یونیسکو کی عالمی ورثہ فہرست میں شامل ہے، پر ایک خاص تقریب ہوگی۔ اس میں وژوئل اور آڈیو پریزنٹیشنز دکھائی جائیں گی جو اس علاقے کی بھرپور تاریخ بیان کریں گی۔

تقریبات مختلف مقامات پر منعقد ہوں گی جہاں خاندانوں کے لیے دلچسپ پروگرام ہوں گے، جیسے تعلیمی ورکشاپس، تاریخی کہانیاں سنانا، اور ایکسپلوریشن ٹرپس۔ ان سرگرمیوں کا مقصد قدرتی ورثے اور قدیم طرزِ زندگی کو نمایاں کرنا ہے۔

 

شیئر: