طائف: رضاکاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے بلدیہ کا دو روزہ پروگرام
طائف: رضاکاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے بلدیہ کا دو روزہ پروگرام
جمعہ 5 دسمبر 2025 23:56
رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد بھی دی جاتی ہیں۔ (فوٹو سبق)
رضا کاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے طائف میونسپلٹی کی جانب سے ’الردف‘ پارک میں ’اہلیان طائف سے شروع ہوتی کہانی ... یہاں کے مکینوں کی کوششوں سے ترقی کے روشن باب‘ کے عنوان سے دو روزہ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق میونسپلٹی کی جانب سے شروع کیے جانے والے پروگرام میں ریجنل ادارہ صحت، ادارہ تعلیم، چیمبرآف کامرس، فلاحی تنظیمیں اور دیگر ادارے شریک ہیں۔
طائف بلدیہ رضاکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہے۔ (فوٹو سبق)
پروگرام کے ذریعے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی اور معاشرے کے اس سنہری پہلو کو اجاگر کیا جائے گا۔ فلاحی کاموں میں شریک رضاکار اس دوران مختلف امور انجام دیں گے جن میں خراب و خستہ علاقوں کو درست کیا جائے گا، صفائی مہم اور ماحولیاتی تحفظ کی بیداری مہم بھی شامل ہے۔
واضح رہے طائف بلدیہ کی جانب سے رضاکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جاتا ہے تاکہ علاقائی ماحول کو بہتر کیا جائے اور معاشرے کی اصلاح کرتے ہوئے تعمیری کاموں کو منظم طریقے سے انجام دیا جائے۔ اس ضمن میں بلدیہ و دیگر اداروں کی جانب سے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تعریفی اسناد بھی دی جاتی ہیں۔