سعودی عرب کے حدود الشمالیہ ریجن میں جدید عرعر بارڈر کراسنگ سے عراقی عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف سرکاری چیرٹی آرگنائزیشنز کے رضاکارعازمین کی خدمت اورمدد میں پیش پیش ہیں۔
مزید پڑھیں
-
مسجد نبوی میں عازمین حج کی سہولت کے لیے ’سمارٹ معاون‘ ایپ لانچNode ID: 889790
ایس پی اے کے مطابق سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی ٹیمیں عازمین حج کی سیفٹی یقینی بنانے کے لیے ہیلتھ سروسز اور ہیلتھ ایجوکیشن بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں فوری مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
حدود الشمالیہ محکمہ صحت کے رضاکار طبی معائنے، صحت کی نگرابی کے ساتھ عازمین کی آمد اور روانگی تک ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔
وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کے رضا کار عازمین کی ٹرانسپورٹیشن کو منظم کرنے، نگرانی کرنے اور لاجسٹک مدد میں تعاون کررہے ہیں۔
بزرگ اورمعذورعازمین کو مدد فراہم کرنے کے علاوہ ان کی آسان اور قابل رسائی ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بناتے ہیں۔
وزارت سپورٹس کی ٹیمیں داخلی مقامات پر رہنمائی فراہم کرتی ہیں اورعازمین کو آگاہی فراہم کرتی ہیں۔

حدود الشمالیہ یونیورسٹی کے طلبہ غیرعربی بولنے والے افراد کو ترجمے اور بات چیت میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔
مختلف آرگنائزیشنز کے رضا کارعازمین کو داخلی اور خارجی راستوں پر رہنمائی فراہم کررہے ہیں تاکہ ٹرانسپورٹیشن کو آسان بنایا جا سکے۔
سعودی رضا کار اس بات کو یقینی بناتے ہیں گہ عازمین حج کا سفر آسان اور خوشگوار ہو، وہ اعلی معیار کی خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے کئی شعبوں میں جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔