Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین میں غیرمقیم سعودی سفیر نے صدر محمود عباس کو اسناد سفارت پیش کیں

ملاقات میں سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔( فوٹو: ایس پی اے)
فلسطین میں سعودی عرب کےغیرمقیم سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان نے پیر کو فلسطینی صدر محمود عباس کو اسناد سفارت پیش کیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیر نے ملاقات کے دوران سعودی قیادت کی جانب سے فلسطینی صدر کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔
صدر محمود عباس نے فلسطینی کاز کی سپورٹ کےلیے سعودی عرب کے اہم کردار کو سراہا۔
انہوں نے تمام شعبوں میں سعودی، فلسطینی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے اپنے فرائص میں  سعودی سفیر کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان اردن میں سعودی عرب کے نئے سفیر ہیں ،جو فلسطین میں غیرمقیم سفیر کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

 

شیئر: