پاکستان اور انڈیا کے درمیان 15 تاریخ کو ہونے والا ورلڈ کپ مقابلہ شائقین کرکٹ کے لیے غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ شہر بھر میں کرکٹ کے دیوانے اس بڑے ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور قومی ٹیم کی حمایت کے لیے خصوصی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
مقامی مارکیٹوں میں پاکستان کی سبز جرسیوں اور ٹی شرٹس کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ لائٹ ہاؤس بازار میں واقع عظیم سپورٹس کے مالک عظیم کا کہنا ہے کہ میچ کے اعلان کے بعد سے دکان پر گاہکوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ ان کے مطابق روزانہ درجنوں نوجوان قومی ٹیم کی شرٹس خرید رہے ہیں۔ تفصیل کراچی سے اردو نیوز کے نامہ نگار زین علی کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں