Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، مداحوں کی مبارکباد

حسن علی انڈین دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ 20 اگست 2019ء کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ تصویر: سامعہ آرزو انسٹاگرام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے خود کیا۔
بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں حسن علی کا کہنا تھا کہ نومولود بیٹے کا نام ’ہمدان حسن علی‘ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’ہیلیا، ہیزل، سامعہ اور میں نے پچھلی رات ہمارے خاندان میں آنے والے نئے رکن کا استقبال کیا۔ الحمدللہ ہمارا بیٹا ہمدان حسن علی بالکل خیریت سے ہے اور والدہ بھی تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔‘
یہ پیغام سامنے آنے کے بعد مداح حسن علی کو مبارک باد دے رہے ہیں۔
پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے انڈیا سے تعلق رکھنے والی سامعہ آرزو کے ساتھ 20 اگست 2019 میں شادی کی تھی، وہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں تاہم وہ گوجرانوالہ بھی آتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل ان کے ہاں پہلی بیٹی ہیلینا اپریل 2021 میں پیدا ہوئی تھی جبکہ دوسری بیٹی ہیزل فروری 2024 میں پیدا ہوئی تھی۔
اس وقت حسن علی پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور فرنچائز نے ان کو حالیہ پی ایس ایل ڈرافت میں برقرار رکھا تھا جبکہ اس سے قبل وہ قومی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

شیئر: