Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کے ساتھ راہزنی کی واردات

پولیس کے مطابق حسن علی کی والدہ کے پرس میں دو لاکھ 30 ہزار روپے تھے (فائل فوٹو: پنجاب پولیس)
گجرانوالہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
لدھے والا وڑائچ پولیس کے سب انسپکٹر حسن ورک نے اردو نیوز کو بتایا کہ حسن علی کی والدہ لدھے والا وڑائچ میں گلی میں جا رہی تھیں کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ان کا پرس چھین کر فرار ہوگیا۔
ان کے مطابق پرس میں دو لاکھ 30 ہزار روپے تھے۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔
سب انسپکٹر کے مطابق قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے کے معاملے پر سی پی او محمد ایاز سلیم نے فوری نوٹس لیا اور ایس سٹی سے رپورٹ طلب کی۔
انہوں نے کہا کہ ایس پی سٹی ڈویژن کی زیر نگرانی نامعلوم ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو ملزم کی تلاش کر رہی ہیں۔
سب انسپکٹر حسن ورک نے کہا کہ واردات کے مقام کی جیو فینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔ نامعلوم ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

شیئر: