Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحری جہاز بھی بغیر کپتان کے چلا کرینگے؟

اوسلو.... ناروے میں قائم ایک کمپنی”یارا“ دنیا کا ایک ایسا بڑا مال بردار بحری جہاز تیار کررہی ہے جو بجلی سے چلا کریگا بلکہ اسے چلانے کیلئے کسی انسان کی ضرورت نہیں پڑیگی۔ایسا جہاز 2020ءتک تیار کرنے کا پروگرام ہے۔ اسکے نتیجے میں یہ جہاز سال میں 40ہزار مرتبہ سفر کرسکے گا اور اسکے نتیجے میں فضا میں زہریلی گیس کا اخراج747ٹن کم ہوجائیگا۔ یہ جہاز شروع میں تو تجرباتی طور پرکپتان کی مدد سے چلے گا لیکن 2020ءمیں اسے مکمل طور پر کسی بھی انسان کے بغیر چلایا جاسکے گا۔ اس کمپنی نے میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپنی کونگس برگ سے رابطہ کیا ہے۔ یارا کمپنی کے صدر اور سی ای او نے کہا کہ یہ روزانہ 100سے زیادہ ڈیزل سے چلنے والے ٹرک ، یارا کے پلانٹ سے بندرگاہ تک سامان پہنچاتے ہیں جہاں سے ہم جہازو ں کے ذریعے دنیا بھر کو سامان فراہم کررہے ہیں۔ اب جس جہاز کی تیاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے اس میں نہ صرف شور کی آلودگی ختم ہوگی بلکہ ڈیزل سے اٹھنے والا دھواں بھی ختم ہوگا۔

شیئر: