وزارتِ انصاف کے ججز کی ترقی اور تقرری کا شاہی فرمان جاری
وزیرعدل کا کہنا ہے کہ انصاف کا دائرہ وسیع اورعدالتی فیصلوں میں سہولت ہو گی(فوڈو،ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزارتِ عدل کے 218 ججزکی ترقی اور تقرری کے فرامین جاری کردیئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی(ایس پی اے) کے مطابق وزیرِانصاف اورسپریم جوڈیشل کونسل کے قائمقام صدر شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی کا کہنا ہے کہ شاہی فرامین عدالتی نظام میں بہتری اور ترقیاتی عمل کے تسلسل کی عکاسی کرتے ہیں جن کا مقصد عدالتی کارکردگی کو بڑھانا اورفیصلوں کے معیار کو بلند کرنا ہے۔
ڈاکٹر الصمعانی نے 218 ججز کے ترقی اورتقرری کے حوالے شاہی فرامین پرمملکت کی اعلی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عدل و انصاف کا دائرہ وسیع اورعدالتی فیصلوں میں سہولت ہو گی۔