Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جے ڈی وینس ناشتہ میں نہاری کھانے کے بعد،‘ امریکی نائب صدر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

ایک صارف نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے جے ڈی وینس کو مشہور ٹی وی شو ’جیتو پاکستان‘ میں دکھایا (فوٹو: اے آئی)
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات سنیچر کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہو رہے ہیں۔
مذاکراتی عمل میں امریکہ کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں وفد کرے گا جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف کریں گے۔
پاکستان کے سوشل میڈیا پر امریکی اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے مختلف قسم کے ٹرینڈز چل رہے ہیں۔
تاہم پاکستانی سوشل میڈیا صارفین جے ڈی وینس کے دورے کو خاص توجہ دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جے ڈی وینس کے دورے پر مختلف قسم کی میمز شیر کی جا رہی ہیں۔
ایکس صارف حمزہ فارق نے لکھا کہ ’سنیل منج اور جے ڈی وینس، ایئر فورس ون کے مالک کا جائزہ۔‘
سید زین رضا نے لکھا کہ ’وینس کو سیز فائر کے ساتھ جیتو پاکستان کے ٹریژر باکس سے جامِ شیریں کی طرف سے موٹر بائیک ملے گی۔‘
ایک صارف نے سابق نواز شریف کی تقریر کا کلپ شیر کیا اور لکھا کہ ’جے ڈی وینس نے ناشتہ میں نہاری کھانے کے بعد۔‘
سعدیہ احمد نے ایک فوٹو شیر کی جس میں لکھا تھا ’جے ڈی وینس پاپڑ دستیاب ہیں۔‘
افی نے لکھا کہ ’بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے آپ کے لیے 75 ہزار600 روپے آئے ہیں۔ آپ کا یہ نمبر بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ تھا۔ براہِ کرم اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔‘
علی نے ایک اے آئی جنریٹڈ فوٹو شیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جے ڈی وینس نے اسلام آباد کے اتوار بازار میں اپنی استعمال شدہ شرٹ کو فروخت ہوتے ہوئے پہچان لیا۔‘
عبداللہ نے لکھا کہ ’جے ڈی وینس کی پاکستان میں پہلی صبح۔‘

شیئر: