Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کی مدد سے متعلق قطری، ترکی اور ایرانی دعوﺅں کی قلعی کھولدی

  نیویارک ..... اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کی مدد سے متعلق قطر ، ترکی اور ایران کے دعوﺅں کی قلعی کھولدی۔ عالمی تنظیم نے فلسطینی پناہ گزینوں کو روزگاردینے اور مدد کرنے والی تنظیم اونروا کو 2016ءکے دوران سب سے زیادہ عطیات پیش کرنے والے ممالک اور اداروں کی فہرست جاری کردی۔ اس فہرست میں سعودی عرب ، متحد ہ عرب امارات اور کویت سرفہرست ہیں جبکہ امریکہ اور یورپی یونین میں شامل ممالک بھی مدد دینے والوں میں پیش پیش رہے۔ اسکائی نیوز سیٹلائٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے جو اعدادوشمار 2016ءکے حوالے سے جاری کئے ہیں انہی سے ملتے جلتے اعدادوشمار 2015ءمیں بھی جاری کئے تھے۔ فہرست کے اجراءسے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی کہ قطر ، ایران اور ترکی جو فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کی امداد کے گانے گاتے رہتے ہیں وہ مذکورہ فہرست میں کہیں نظر نہیں آرہے۔ اس رپورٹ نے قطری، ترکی او رایرانی میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بھی طشت از بام کردیا۔ ان ممالک کا میڈیا گزشتہ برسوںکے دوران فلسطینی کاز کے حوالے سے شور مچاتا رہا ہے اور عرب ممالک کو فلسطینی عوام کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا دعویٰ بھی کرتا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2016ءمیں اونروا کو سب سے زیادہ مدد امریکہ نے پیش کی۔ امریکہ نے 368ملین ڈالر دیئے۔ یورپی یونین کا نمبر دوسرا رہا جس نے 160ملین ڈالر پیش کئے۔ سعودی عرب تیسرے نمبر پر رہا جس نے 148ملین ڈالر دیئے۔ امارات نے 17ملین ڈالر دیئے۔

شیئر: