سعودی قیادت کی طرف سے مراکش میں ہلاکتوں پر افسوس
جمعرات 11 دسمبر 2025 10:41
’سعودی قیادت نے شاہ محمد ششم کو تعزیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم کو فاس شہر میں عمارتوں کے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے شاہ محمد ششم کو تعزیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ہمیں مراکش کے شہر فاس میں دو متصل عمارتوں کے گرنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کی خبر موصول ہوئی ہے‘۔
’ہم آپ سے، متوفین کے اہل خانہ سے اور برادر ملک مراکش کے عوام سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ متوفین کو اپنی وسیع رحمت اور مغفرت میں شامل فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد شفا دے اور آپ کو اور مراکش کے عوام کو ہر نقصان اور خطرے سے محفوظ رکھے‘۔