Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساما نے ریپو اور ریورس ریپو میں 25 بیس پوائنٹ کمی کردی

’ساما کی کمی کے بعد ریپو ریٹ اب 4.25 فیصد ہو گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی مرکزی بینک ’ساما‘ نے کل منگل کو ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کا اعلان کیا۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق ساما کی کمی کے بعد ریپو ریٹ اب 4.25 فیصد ہو گیا ہے۔
مرکزی بینک نے ریورس ریپو ریٹ میں بھی اتنی ہی کمی کی ہے جو اب 3.75 فیصد ہو گیا ہے۔
ساما نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی حالات کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور ملک میں مالی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔
یہ مونٹری پالیسی کے اہداف اور مالیاتی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اصولوں کے مطابق ہے۔
واضح رہے کہ ریپو ریٹ Repo Rate مالیاتی پالیسی کی شرح ہے جس پر مرکزی بینک، کمرشل بینکوں کو قلیل مدتی قرضے فراہم کرتا ہے۔
یعنی جب بینکوں کو فوری طور پر نقد رقم کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ مرکزی بینک سے یہ رقم ریپو ریٹ پر حاصل کرتے ہیں۔
اگر ریپو ریٹ زیادہ ہو تو بینکوں کے لیے قرض مہنگا ہوگا، مارکیٹ میں پیسہ کم گردش کرے گا اور مہنگائی کم ہو سکتی ہے۔
اسی طرح اگر ریپو ریٹ کم ہوگا تو بینکوں کے لیے قرض سستا ہوگا، مارکیٹ میں پیسہ زیادہ آئے گا اور سرمایہ کاری اور کاروبار بڑھے گا۔
 
 

شیئر: