ملائشیا کی ریاست پینانگ میں ماہرینِ جنگلی حیات نایاب نسل کے لنگوروں کو بچانے کے لیے سڑکوں کے اوپر رسیوں کے پل بنا رہے ہیں۔ ان پلوں کا مقصد یہ ہے کہ لنگور مصروف سڑکوں کو محفوظ طریقے سے پار کر سکیں اور گاڑیوں سے ٹکرانے کے خطرے سے بچ سکیں۔ ڈسکی نامی یہ لنگور جنگلات کم ہونے، انسانی آبادی میں اضافے اور غیر قانونی شکار کی وجہ سے معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ خوراک کی تلاش میں یہ اکثر سڑکیں عبور کرتے ہیں، جہاں گاڑیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اے ایف پی کی رپورٹ۔