Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج میڈیا فورم: 2 ہزار سے زائد عالمی نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت

نمائش میں متعدد جدید تکنیکی حل بھی پیش کیے گئے (فوٹو، ایس پی اے)
مکہ مکرمہ میں ’حج میڈیا فورم‘ کے تحت ہونے والی نمائش میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے نمائندوں اورمیڈیا کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق نمائش کے شرکاء نے فورم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، جہاں حج خدمات میں ڈیجیٹل تبدیلی اور حجاج کو فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔
نمائش میں شرکت کرنے والے وفود میں پاکستان ، اردن ، شام ، کینیا، لیبیا، مصر اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے نمائندے شامل تھے، جبکہ جدہ میں جمہوریہ چین کے قونصل جنرل نے بھی فورم میں شرکت کی۔
وفود نے اپنے دورے کے دوران ’التحول نمائش‘ (تبدیلی نمائش) میں شرکت کرنے والے مختلف اداروں کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات اور جدید تکنیکی و انتظامی اقدامات کا بھی مشاہدہ کیا ، جن کا مقصد حجاج ، عمرہ زائرین اور دیگر مہمانوں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
نمائش میں متعدد جدید تکنیکی حل بھی پیش کیے گئے، جن میں نسک پلیٹ فارم خاص طورپر توجہ کا مرکز رہا۔ یہ پلیٹ فارم حج و عمرہ کے سفر سے متعلق تمام مراحل کو ڈیجیٹل انداز میں آسان بنانے کے لیے ایک جدید ماڈل سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تاریخی مقامات کی زیارت کو ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے متعارف کرایا گیا۔ جس سے زائرین اور حجاج کے تجربے کو مزید موثر اور جدید بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

شرکاء نے سعودی ڈیجیٹل خدمات اور معیار کو سراہا (فوٹو، ایس پی اے)

خیال رہے ’حج میڈیا فورم‘ کا انعقاد وزارتِ اطلاعات کے یونائیفائیڈ میڈیا آپریشنز سینٹر کے زیر اہتمام ، حج کانفرنس کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔
فورم حج خدمات کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، تجربات کے تبادلے اور نئی ٹیکنالوجیز و ایجادات کو متعارف کرانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے، جو مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

شیئر: