Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے خلاف قطر کا نسلی امتیاز

لندن .... برطانیہ کے مشہور تجارتی مرکز ہارورڈز کی مالک قطری انتظامیہ نے سعودی ، اماراتی اور بحرینی گاہکوں کے کریڈٹ کارڈز کا ریکارڈ تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ یہ ہدایت مئی میں جاری کی گئی۔تجارتی مرکز کے ملازمین نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیاکہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر سعودیوں ، اماراتیوں اور بحرینیوں کے کریڈٹ کارڈز کا ریکارڈ پیش کرنے کے لئے کہاگیا ہے۔ برمنگھم کے برطانوی وکیل مامون عبدالسلام نے اس پر قانونی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہارورڈز نے جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ نسلی امتیاز ہے اسکا کوئی جواز نہیں۔ اس قسم کی کارروائی عدالتی فیصلے پر ہی کی جاسکتی ہے اس کے بغیر نہیں۔ یہ قانوناً ممنوع ہے۔ ثبوت سامنے آنے پر ہارورڈز گیٹ کے نام سے بحران کھڑاہوگا۔ 

شیئر: