پنجاب حکومت نے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں روایتی ’فائل ٹریڈنگ‘ کو قانونی طور پر مکمل ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یکم جولائی سے پلاٹوں کی فائلوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت کے مطابق آئندہ چند ماہ میں اس فرسودہ نظام کی جگہ ایک جدید، ڈیجیٹل اور شفاف سسٹم نافذ کیا جائے گا تاکہ جائیداد کی خریداری کو محفوظ بنا کر شہریوں کو فراڈ سے بچایا جا سکے۔ اس سلسلے میں صوبے کی تمام ہاؤسنگ اسکیموں کو 30 جون تک نئے ڈیجیٹل سسٹم پر رجسٹر ہونے کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ رائے شاہنواز کی رپورٹ